میاں چنوں (یس ڈیسک) میاں چنوں میں شادی کا کھانا کھا کر سونے والے 6 افراد دم توڑ گئے جن میں دولہا سمیت 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
میاں چنوں کے نواحی گاؤں 51/15 ایل میں شادی کی تقریب میں کھانا کھا کر سونے والے 6 افراد پراسرار طور پر صبح مردہ پائے گئے جن میں دولہا بھی شامل ہے جب کہ مرنے والوں میں ایک بچی، 2 خواتین اور 2 مرد بھی شامل ہیں۔
ابتدائی اطلاع کے مطابق ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملنے پرشادی کے گھر پر پہنچ گئیں جہاں مرنے والے 6 افراد کے منہ سے جھاگ نکل رہے تھے تاہم دولہا سمیت اس کے 6 قریبی رشتہ داروں کی ہلاکت کی وجہ جاننے کے لئے پولیس کی جانب سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔