counter easy hit

انا اللہ وانا الیہ راجعون: پاکستان پیپلز پارٹی کے نامور رہنماء قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے

باجوڑ ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) باجوڑ ایجنسی میں فائرنگ، فائرنگ کی زد میں آکر پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنماء ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے علاقے خار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنماء میاں گُل جاں بحق ہوگئے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ میاں گُل کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس وقت وہ گھر سے باہر آرہے تھے، فائرنگکرنے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی، وہ فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے ہیں، جبکہ میاں گُل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کی پر طرح سے تحقیقات کر رہے ہیں، واقعہ ذاتی دشمنی کا یا ٹارگٹ کلنگ کا ، تحقیقات کے بعد ہی اصل وجہ معلوم کی جاسکے گی۔ دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں گُل کو 4 گولیاں لگیں، انکی موت زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب بم دھماکہ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید، 2افراد زخمی ہو گئے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے نزدیک ڈبل روڈ پر پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا۔ دھماکے میں 1پولیس اہلکار شہید جبکہ 2افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بم دھماکہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ دھماکا نادرا آفس کے پاس ڈبل روڈ پر ہوا ہے، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریبی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ادھرکوئٹہ کے نواحی علاقے زہری ٹاؤن کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

MIAN GUL AFRIDI, SENIOR, LEADER, PPP, DIED, IN, TERRORIST, ATTACK, IN, BAJOREMIAN GUL AFRIDI, SENIOR, LEADER, PPP, DIED, IN, TERRORIST, ATTACK, IN, BAJORE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website