پیرس(عمیر بیگ)اپوزیشن کے پاس اگرشریف فیملی کے خلاف کرپشن کے ثبوت ہیں تو قوم کے سامنے لائے ، بے بنیاد الزام تراشی یا کسی متنازعہ رپورٹ کو ایشو بنا کر حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے یس اُردو سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ پانامالیکس کی حیثیت پانی کے بلبلے سے زیادہ نہیں ہے ، جھوٹ کے اس پلندے کے ذریعے شریف برادران اور مسلم لیگ (ن) کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں