پیرس(عمیر بیگ)دھرنے کی سیاست کرنیوالوں کے عزائم کبھی پورے نہیں ، اورنج لائن ٹرین منصوبہ مسلم لیگ (ن) کا پنجاب کے عوام کیلئے تحفہ ہے۔ ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیفنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی قسمت بدل دیگا۔ دھرنا سیاست والے ماضی کی طرح اب بھی منہ کی کھائیں گے دھرنوں کے ذریعے ملکی معیشت کوتباہ کرنے والے کسی بھی طرح ملک سے مخلص نہیں ہوسکتے۔