پیرس(عمیر بیگ)پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت فلاح عامہ کے لئے دن رات کام کررہی ہے وسائل قوم کی امانت ہیں ایک ایک پائی عوام کی ترقی وخوشحالی پرخرچ کی جارہی ہے۔عوام کوزندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پر امن معاشی طورپرمستحکم اورمحفوظ پاکستان کاوعدہ پوراکریں گے۔ زرعی شعبہ کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے آئندہ 2برس کیلئے ایک سو ارب کا تاریخی پیکیج دیاہے