پیرس(عمیر بیگ)احتجاج اور دھرنوں کی سیاست جمہوریت کے لیے زہر قاتل ہے۔ ن لیگ گزشتہ تین سالہ شاندار کارکردگی کی وجہ سے مقبول ترین جماعت بن چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہو گی۔