پیرس(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم نوازشریف کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ بہت جلد نواز شریف قوم کے درمیان موجود ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان،بلاول بھٹو ایک طرف وزیراعظم کی جلدصحت یابی کی دعائیں کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر تنقید کے نشتر چلا رہے ہیں۔