پیرس(نمائندہ خصوصی)بجٹ عوامی خواہشات کے عین مطابق ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی حکومت نے ٹیکس نادہندگان سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے ملکی معیشت بہتر ہو گی۔ بلکہ عوام کو بھی ریلیف ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے یس اُردو سے کیا، انھوں نے کہا کہ بجٹ میں ہر ممکن طور پر عوام کی فلاح اور خوشحالی کیلئے کو شش کی گی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ عوامی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے ہیں اور گزشتہ تین سال کا دور حکومت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے ،ہم سب کو مل کر ملک کی خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔