پیرس(نمائندہ خصوصی)اپوزیشن احتساب کیلئے سنجیدہ نہیں ، ٹی او آرز کمیٹی میں بعض جماعتیں چاہتی ہیں کہ احتساب نوازشریف سے شروع ہو کر یہیں پر ختم ہو لیکن ایسا نہیں ہو سکتا،کیونکہ کوئی مقدس گائے نہیں ، سب کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنفی نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بقا کیلئے خورشید شاہ کا بیان قابل ستائش ہے۔ جمہوریت کو بچانا صرف حکومت نہیں ، سب کی ذمہ داری ہے