پیرس(نمائندہ خصوصی)امجد صابری کا قتل سندھ حکومت کی ناکامی کا منہ بو لتا ثبوت ہے۔پیپلز پارٹی کی صوبہ سندھ میں حکومت ہے مگر جب سے حکومت قائم ہو ئی ہے اس نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کو ئی اقدام نہیں کیا۔دہشتگردوں نے امجد صابری جیسے معروف قوال کو سرعام قتل کر کے پوری حکومت کو للکارا ہے۔اس کی جتنی بھی مذمت کی جا ئے کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار میاں حنیف چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن فرانس نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ کرپٹ حکمرانوں کا فیصلہ عید کے بعد کیا جائے گا