پیرس(نمائندہ خصوصی)احتجاجی دھرنوں سے اقتدار کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار میاں حنیف چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ عوام نام نہاد سیاستدانوں سے بخوبی آگاہ ہیں، حکومت کیخلاف تمام سازشیں ناکام ہونگی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی بیماری پر مخالفین اپنی سیاسی دکانداری چمکا رہے ہیں۔