پیرس(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو اندھیروں سے نکالنے کا وعدہ ضرور پورا کرے گی، 2018تک لوڈ شیڈنگ ختم کر کے عوام کی عدالت میں جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار میاں حنیف چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے مشکل ترین وقت میں اقتدار سنبھالا، اور ملکی معیشت کو مشکلات سے نکالنے کے ساتھ د ہشتگردی اور لاقانونیت کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کئے