پیرس(عمیر بیگ)پاکستان تحریک انصاف مسلم لیگ ن کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے کیونکہ وہ اقتصادی انقلاب کیلئے کامیابی سے کام کر رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے ایک ملاقات میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کی عوام کے توقعات پر پورا اترنے میں ناکام ہو گئی ہے،اور اب وہ نان ایشو کے ذریعے وفاقی حکومت کے خلاف محاذ آرائی کے ذریعے اپنی کمزوریوں کو چھپانا چاہتی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیا سی جما عتیں کو جمہوریت کے استحکام کیلئے کام کرنا چائیے،جس سے ملک وقوم کا فائدہ ہو ۔