counter easy hit

نواز شریف سے بڑھ کر کوئی پاکستان کا خیرخواہ نہیں:میاں حنیف

Mian Hanif

Mian Hanif

پیرس(نمائندہ خصوصی) میاں نواز شریف سے بڑھ کر کوئی بھی حکمران پاکستان کا خیرخواہ نہیں۔ جب بھی نواز شریف اقتدار میں آتے ہیں پاکستان کی معیشت ترقی کرنا شروع کر دیتی ہے۔ اس وقت بھی پاکستان کے خزانے میں 23 ارب ڈالر کے ریکارڈ ذخائر موجود ہیں۔ پیپلز پارٹی کے بارے میں کون نہیں جانتا کہ اس کا دوسرا نام کرپشن ہے جبکہ عمران خان اپنی غلطیوں کے باعث عوام میں مقبولیت کھو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار میاں حنیف چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے اپوزیشن ہمارے ساتھ مل کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے ورنہ عوام اور تاریخ ان کو معاف نہیں کرے گی