پیرس(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم نواز شریف کی صحت یابی کے بعد وطن واپسی سے واویلا پارٹی کی سیاست ختم ہو گئی۔ مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے۔ اپوزیشن کو یہ بات زیب نہیں دیتی تھی پاکستان کے نامزد وزیراعظم کی بیماری پر بھی اپنی سیاست چمکائے۔ ان خیالات کا اظہار میاں حنیف چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ میدان میں رہتے ہوئے سیاست کی ہے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی واپسی پرتمام اندیشے ختم ہو چکے ہیں۔بہتان لگانے والوں کو اب اخلاقی طور پر سیاست سے کنارہ کش ہو جانا چاہئے۔