پیرس(نمائندہ خصوصی)مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کے ہاتھوں 30سے زائد معصوم اور نہتے کشمیریوں کی شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے میاں حنیف چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن فرانس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری حالیہ دنوں میں مظلوم کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کا فوری نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری حریت پسند سات دہائیوں سے مقبوضہ جموں وکشمیر پر بھارت کے قبضے کے خلاف جدوجہد کے دوران لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں لیکن ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کو اب مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ کوشش کرنا ہوگی