پیرس(نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیرمیں ن لیگ کی حکومت بنے گی۔ پیپلز پارٹی سے لوٹ مار کا حساب لیں گے۔ کارکنوں کی محرومیوں کا ہر ممکن ازالہ کریں گے۔ تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوا کریں گی۔ اوپن میرٹ سسٹم کو لائیں گے تا کہ ریاست کا اصلی ٹیلنٹ سامنے آ سکے۔ ان خیالات کا اظہار میاں حنیف چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے مزیدکہا کہ ہمارا تعمیروترقی کا ایجنڈا ہے دشمنی کی سیاست نہیں بلکہ تعمیروترقی اور خدمت کی سیاست کرتا ہوں یہی وجہ ہے کہ عوام مجھے بنڈلوں کے بنڈل ووٹ دیتے ہیں۔