پیرس(نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی تاریخ ساز فتح نے ثابت کر دیا ہے کہ پوری قوم میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار میاں حنیف چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت کے تمام اقدامات ملک و قوم کے وسیع تر مفادات میں ہیں یہی وجہ ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوام نے دھر نے کی سیاست کر نے والوں کو بری طرح مسترد کر کے ن لیگ کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے