پیرس(یس اردو نیوز) چیف ایگزیکٹو پاکستان مسلم لیگ ن فرانس میاں حنیف اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج پاکستان کو ترقی کرتا دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ہے مگر دکھ بھی کروٹ لیتا ہے جو اس قو م کو میاں محمد نواز شریف جیسے لیڈر سے دور کر کے کیا گیا تھا۔ تین سال میں میاں محمد نواز شریف صاحب کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان پھر ترقی یافتہ قوموں کی فہرست میں کھڑا ہے اور اس ترقی کو روکنے والے سخت سے سخت سزا کے حقدارہیں
انہوں نے مزید کہا کہ اب پوری قوم میاں نواز شریف صاحب کی پشت پر ہے ۔ کوئی طالع آزما اب ایسی حرکت نہیں کرسکتا۔