پیرس (عمیر بیگ)تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا، حکومت توانائی سمیت تمام بحرانوں پر جلد قابو پا لے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت عوامی توقعات پر پورا اترے گی ‘ عوامی منصوبوں پر تنقید کرنے والے ترقی نہیں چاہتے۔ تعلیم صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔انہوں نے کہاکہ تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا،ن لیگ عوام کے دلوں میں بستی ہے۔