پیرس (عمیر بیگ)پانامہ لیکس محض چائے کی پیالی میں اٹھایا جانیوالا طوفان ثابت ہو گا ، ن لیگی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ پانامہ لیکس کو ایشو بنا کر مسلم لیگی اکابرین کو تنقید کا نشانہ بنانے والے نام نہاد سیاسی قائدین اپنے گریبان میں جھانکیں۔پانامہ لیکس محض چائے کی پیالی میں اٹھایا جانے والا طوفان ثابت ہو گا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے یس اُردو سے کیا ،انہوں نے کہا کہ کہ مسلم لیگ ن آئین اور جمہوریت کی محافظ ہے کسی بھی غیر جمہوری سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف کو عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے۔