پیرس(ایس ایم حسنین)چیف ایگزیکٹو پاکستان مسلم لیگ ن میاں حنیف نے اپنے خیالات کا اظہار پیرس میں موجود پاکستانی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں کیخلاف اے پی سی وزیر اعظم کا احسن اقدام ہے ،جارحیت مودی کو بہت مہنگی پڑیگی حکومت اور عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودرادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔
بھارتی افواج کشمیری نوجوانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہی ہے کشمیریوں نے اتنے ظلم برداشت کیے لیکن بھارت ان کو جدوجہد آزادی کی تحریک سے پیچھے نہ ہٹا سکا برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونک دی ہے جس کی وجہ سے کشمیری اب اپنی منزل کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں