میاں نواز شریف سے عوام کی محبت کسی فیصلے کی محتاج نہیں ، وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کی بے لوث خدمت نے سارے فیصلوں میں ان کو سرخرو کردیا، میاں حنیف
پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف ایگزیکٹو میاں محمدحنیف نے پانامہ فیصلے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ رب العالمین کا تہہ دل سے شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے صیہونی اور شیطانی طاقتوں کے مقابلے میں حق کو فتح عنائت کی اور بے لوث خدمت اور تعمیر و ترقی کے سفر کو کسی کی نظر نہیں لگی۔ اللہ پاک نے اس ملک کی تقدیر بدلنے کا کریڈٹ میاں محمد نواز شریف اور ان کی ٹیم کے حصے میں لکھ دیا ہے