سانحۃ بہاولپور پاکستان کی تاریخ کا ایک اور سیاہ باب ہے، جب ہمارے غریب بہن بھائیوں کی عید کی خوشیاں گہنائی گئیں، حکومت پنجاب نے زخمیوں کی بحالی میں مثالی کردار اداکیا، میاں حنیف
پیریس (یس اردو نیوز) مسلم لیگ ن فرانس کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد حنیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سانحہ بہاولپور تاریخ کا ایک اور سیاہ ترین دن ہے جس دن ہمارے غریب بہن بھائیوں کی عید کی خوشیاں گہنائی گئیں اور سو سے زائد چند لمحوں میں لقمہ اجل ہوگئے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک میں امن و استحکام کے ساتھ خوشحالی آئے اور زخمیوں کو جلد از جلد صحتیابی عطا فرمائیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے غم میں پاکستان مسلم لیگ ن برابر کی شریک ہے ، پنجاب حکومت قدرتی آفات میں موثر اقدامات کی صلاحیت رکھتی ہے جس کا ثبوت چند گھنٹوں میں برن سینٹرز کا تحصیل و ڈسٹرکٹ سطح پر فعال ہونا ہے۔ ان مثالی اقدامات کی تعریف کے بجائے اپوزیشن سانحہ پر سیاست کر کے اللہ کی مجرم بن رہی ہے،عمران خان کا طرز سیاست دوسروں پر کیچڑاچھالنا ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بجا طور پر کہا ہے کہ 70 سال سے جاری کرپشن کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ناخواندگی اور غربت اس حادثہ کی وجہ ہے۔