کوئی اس سیاست کے ابو جہل کو بتائے کہ حب الوطنی نام کی بھی کوئی چیز ہوتی ہے ہر مقام پرسیاست نہیں کی جاتی، میاں حنیف
پیرس(ایس ایم حسنین) میاں حنیف،پی ایم ایل (این) فرانس کے چیف ایگزیکٹو اور پیرس کی معروف کاروباری شخصیت نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی اس سیاست کے ابو جہل کو بتائے کہ حب الوطنی نام کی بھی کوئی چیز ہوتی ہے ہر مقام پرسیاست نہیں کی جاتی۔عمران خان اپنے نیازی خاندان کے نام کوپھر بٹہ لگانے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں۔
کرکٹ میں تو سیاست تھی ہی ان صاحب کی وجہ سے اب کرکٹ کی وجہ سے بھی سیاست ہونے لگی ہے، اور رہ بھی گھٹیا سطح کی ۔ اس موقع پر ملک وقوم کو متحد کرنے والے لیڈرز ہونے چاہییں۔ جو قوم کو دہشتگردی کے خوف سے باہر نکال سکیں یہ لوگ مزید حالات خراب کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔ کر دو لعن طعن بعد میں کر لیں ابھی دعا کریں سب اچھا ہو اس ملک کے لیے