فرانس(یس نیوز ڈیسک)میاں حنیف چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن فرانس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاندار کامیابی پر مسلم لیگی شیر مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ عوام نے دھرنا سیاست یکسر مسترد کردیا ہے۔
الیکشن میں جس تناسب سے مسلم لیگ ن کے حق میں لوگوں نے ووٹ دیے ہیں یہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ عوام مسلم لیگ ن کے طرز حکومت کو پسند کرتی ہے اور کامیاب حکومت پر مہر تصدیق ثبت کر دی گئی ہے۔
اس موقع پر ہم پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے ورکرز اور ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ جو کہ اس کامیابی پر بہت خوش ہیں اور تمام لوگوں میں ایک نیا جوش و ولولہ پیدا ہوا ہے۔