پیرس(عمیر بیگ)مسلم لیگ ن کامیابی کیساتھ ملکی مسائل ختم کر رہی ہے ، کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے یس اُردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ میاں برداران کی قیادت میں ملک خوشحالی اور ترقی کی راہوں میں گامزن ہو چکا ہے، سندھ میں بھی ترقیاتی اقدامات کرنے پر میاں برادران خراج تحسین کے مستحق ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بھی سندھ کے عوام کیلئے فلاح و بہبود کیلئے میدان میں آئے اور کرپشن ، لاقانونیت، بدامنی، دہشت گردی اور قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائی کرے،وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف قوم کیلئے امید کی کرن ہیں