لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر نے شاملات اراضی کا خلاف واقعات ریکارڈ درج کرنے کی شکایت پر پٹواری یاسین کو ملازمت سے معطل کرکے شوکاز نوٹس جار ی کر دیا ہے۔ موضع سدوال کے مکینوں نے اے سی کھاریاں کو مذکورہ پٹواری کے خلاف درخواست دی تھی جس پر انہوں نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔