لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)میاں اقبال مظہر ACکھاریاں کا جاوید اقبال ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کھاریاں تحصیل سینٹری انسپکٹر طارق محمود کے ہمراہ لالہ موسیٰ شہر کا دورہ کیا ہے۔ دوران چیکنگ ایکسپائرڈ ادویات برآمد ہونے پر پاک میڈیکل سٹور ، نوید میڈیکل سٹور، حید رٹریڈنگ کمپنی کیمپنگ گراؤنڈ لالہ موسیٰ سیل کردیے گئے ہیں۔اور چالان ڈرگ کورٹ کو ارسال کردیے ہیں۔ کیمپنگ گراؤنڈ لالہ موسیٰ عطائی ڈاکٹر شہباز اور شاہ زیت کا کلینک سیل کردیا گیا ہے۔ ملزمان حافظ آبادی ہڈی جوڈ کے نام سے کلینک چلارہے تھے۔