counter easy hit

سلیکٹڈ نے بہت محنت سے خودنااہل ثابت کیا، میاں نواز شریف صحتیابی کے بعد سیاسی منظرنامے پربھرپورطریقے سے جلوہ گرہونگے، جاوید طارق شیخ

سلیکٹڈ نے بہت محنت سے خودنااہل ثابت کیا، میاں نواز شریف صحتیابی کے بعد سیاسی منظرنامے پربھرپورطریقے سے جلوہ گرہونگے، جاوید طارق شیخ

پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزرمیاں جاوید طارق شیخ نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے بڑی محنت سے خود کو سولہ ماہ میں نااہل ثابت کیا ہے۔ حکومت کے تمام داخلہ معاملات میں فیل ہونے کے بعد سیاسی اخلاقیات کی یہ حالت ہے کہ وہ اپوزیشں کو مکمل طورپر تہس نہس کرنا چاہتے ہیں جو کہ ایک ریاست کے امیر کو قطعی طورپر زیب نہیں دیتا کہ وہ اپنے حریفوں سے ایسا سلوک کرے ۔ وہ خود کو جمہوری لیڈر کبھی ثابت نہیں کرسکیں گے۔

انھوں نے کہا ہے کہ نواز شریف صحتیاب ہو کر واپس آئیںگے تو پھر بھرپور سیاسی منظر نامہ ہوگااور کوئی ان کے سامنے کھڑانہیں ہوگا،حکومت کی 16مہینے کی کارکردگی دیکھ لی ہے یہ لمبی دوڑ کا گھوڑا نہیں ہے ، عمران خان کے الفاظ ان کا ساتھ نہیں دے رہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ شدید دبائو کا شکارہیں۔

 

Mian Javed Tariq Sheikh, Chief, Organizer, PMLN, France, says, imran khan, worked, very, hard, to, prove, himself, disable

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website