counter easy hit

دھرنوں سے وجود میں آنیوالی حکومت کی بدترین حالات سے پریشان عوام کے احتجاج پرتنقید تعجب خیز ہے، جاوید طارق شیخ

دھرنوں سے وجود میں  آنیوالی حکومت کی بدترین حالات سے پریشان عوام کے احتجاج پرتنقید تعجب خیز ہے، جاوید طارق شیخ

پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف اآرگنائزر شیخ جاوید طارق نے حکومت کی طرف سے عوامی مارچ پرتنقیداور قدغن پرکڑی تقنید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت تو دھرنوں اور غیر آئینی غیرجمہوری ہتھکنڈوں سے وجود میں آئی ہے ایسے لوگ ایک خالصتاً عوامی مارچ پر تنقید کرنے کا اخلاقی جواز نہیں رکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا آج اپنا بویا کاٹ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں ہمیں سمجھ نہیں آرہی ۔ حکومت کی طرف سے مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک جب یہ فرمارہے تھے  کہ لوگ استعفیٰ کیوں مانگ رہے ہیں تو انھیں تھوڑی سی شرم تو آئی ہوگی کیونکہ وہ یہی مطالبہ ایک منتخب وزیراعظم سے کرتے رہے ہیں اور پارلیمنٹ کی طرف سے بلائے گئے مشترکہ سیشن نے ان کا دھرنا ناکام کیا آج سلیکٹڈ حکومت کے پاس اتنی اخلاقی جرات نہیں ہے کہ وہ اپوزیشن پارٹیز سے مدد مانگ سکیں کیونکہ اپوزیشن، عوام عالمی فورمز سب سمجھ چکے ہیں کہ یہ غیر جمہوری سلیکٹڈ حکومت ہے

MIan Javed Tariq Sheikh, Chief, Organizer, PMLN, France

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website