روات (نمائندہ خصوصی)روات پنجاب میاں جی ہوٹل ناقص غیر معیاری محضر صحت کھانوں کا مرکز ناقص اشیاء کی فروخت سرعام جاری۔ ہوٹل پر گرانفروشی عروج پر ہورہی ہے۔ ہنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت دیگر ادارے کی مبینہ ملی بھگت یا غفلت۔ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ عوام علاقہ کا کمشنر راولپنڈی ڈویژن ،ڈی سی آؤ راولپنڈی سمیت دیگر اعلی احکام سے نوٹس کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق روات جی ٹی روڈ پر قائم پنجاب میاں جی ہوٹل بظاہر چمک دھمک صفائی کی ہے لیکن کسٹمرز نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ باسی کھانے اور فش فراہم کی جاتی ہیں جس کے باعث پیٹ کی بیماریاں ہورہی ہے۔ دوسری جانب کولڈ ڈرنکس سمیت دوسری اشیاء میاں جی پنجاب ہوٹل کی انتظامیہ انتہائی مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں۔ اور من مرضی کے ریٹ وصول کرکے لوٹ مار کررہے ہیں۔ عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن ڈی سی آؤ راولپنڈی ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹیز سمیت دیگر اعلی احکام سے نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا