counter easy hit

امریکہ بھارت سے اڈے اور بندرگاہیں لیکر پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی سازشیں کر رہا ہے،میاں خالد محمود

 Mian Khalid

Mian Khalid

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں خالد محمودنے کہا ہے کہ امریکہ بھارت سے اڈے اور بندرگاہیں لیکر پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی سازشیں کر رہا ہے ان کے باہمی معاہدے صرف پاکستان کیخلاف ہیں۔ امریکہ شکست خوردہ ہے اور بھارت کے اپنے کمانڈر اعتراف کر رہے ہیں کہ وہ کشمیر میں جنگ ہار رہے ہیں ہم واضح کرتے ہیں کہ اگر بھارت کی سرزمین سے کوئی ڈرون حملہ ہوتے ہے تو ہم اپنے ملک کا تحفظ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ امریکہ نے پاکستان دشمنی میں اپنے آپ کو بھارت کے ساتھ کھڑا کر لیا ہے، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں خالد محمودنے کہا ہے کہ اتحادی ممالک کو پاکستان کا مسلم دنیا میں مضبوط حیثیت اختیار کرنابرداشت نہیں ہو رہا اس لئے وہ اسے مستقل طور پر دباؤ میں رکھنا چاہتے ہیں۔امریکہ کی جانب سے بھارت کو نیو کلیئر سپلائر گروپ میں شامل کرنے کا مقصد پاکستان کو معاشی و دفاعی طور پر کمزور کرنا ہے۔ پاکستان مسلم دنیا اور چین کے ساتھ مل کر دفاعی پالیسیاں ترتیب دے۔ امریکہ،انڈیا اور اسرائیل کا عالم اسلام بالخصوص پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ ہو چکا ہے۔یہ تینوں پاکستان کا گھیرا تنگ کر کے وطن عزیز کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتے ہیں۔امریکہ نے اسرائیل کے ساتھ بھی 40ارب ڈالر کے معاہدوں کی تجدید کی تو دوسری جانب نیو کلیئر سپلائیر گروپ میں انڈیا کی وکالت کی جار ہی ہے۔امریکہ انڈیا کی دفاعی قوت کومستحکم کرنا چاہتا ہے۔