میرے قائدین جناب قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نواز شریف کو سالگرہ مبارک
پیرس(ایس ایم حسنین)پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف ایگزیکٹو جناب میاں حنیف نے قائد اعظم محمد علی جناح اور جناب وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف صاحب کے جنم دن کی تقریب میں قائدین کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ اور دو قومی نظریہ کو پاکستان بننے کے بعد یکسر فراموش کرنے کی کوشش کی گئی اور پاکستان کو بطور مملکت کئی سمت لے جانے کی کوشش کی گئی مگر نواز شریف مسلم لیگ کے حقیقی لیڈر ہیں جنہوں نے اسے درست سمت لے جانے کی کوشش بھی کی اور ایسا کرنے میں کوئی کسر بھی نہیں چھوڑی