انشااللہ پنجاب سپیڈ اب پاکستان سپیڈ بنے گی، محترم قائدم میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کو دلی مبارکباد، میاں محمد حنیف
پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد حنیف نے میاں نواز شریف کو تاحیات قائد اور میاں شہباز شریف کو قائم مقام صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن 2018 میں حکومت بنائے گی اور انشااللہ پنجاب سپیڈ اب پاکستان سپیڈ میں تبدیل ہوگی اور مخالفین کے منہ خود ہی بند ہوجائیں گے پاکستان مسلم لیگ ن کو جس قدر دبایا گیا وہ اس قدر مضبوط ہو کر ابھرے گی۔