پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن (فرانس) کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد حنیف نے کہا ہے کہ جس قدر مہنگائی بڑھتی جارہی ہے اتنا ہی عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے ۔ جو زبان عمران خان نے لوگوں کو سکھائی تھی اب وہی زبان ان کے خلاف استعمال ہورہی ہے تو یہ لوگ دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔
وہ دن دور نہیں جب لوگ انہیں گھسیٹ کر مقدس ایوانوں سے باہر نکالیں گے۔