سو دن دو یوٹرن پھر بھی سکور زیرو، عمران خان سیاست کے مصباح الحق مسٹر ٹک تک ثابت ہوئے، میاں محمد حنیف
پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد حنیف نے حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی معیشت خطرناک حد تک گر چکی ہے کپتان سیاست کے مصباح الحق ثابت ہوچکے ہیں اب مزید تباہی سے بچنے کیلئے انہیں اننگز ڈکلیئر کردینی چاہیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران نیازی حکومت نے سودن میں سوباریوٹرن لئے جس کا خمیازہ قوم مہنگائیکی صورت میں بھگت رہی ہے حکمرانوں نے صرف قوم کو مقروض کرنے کے علاوہ دوسرا کوئی کام نہیں کیا سرکاری عمارتیں گرانے سے نہیں بلکہ ملکی معیشت کو بہتر کرنے اور عوام کو ریلیف ملنے سے ہی حکومت اور عوام کے فاصلے کم ہوں گے، ِدنیا نے ہماری معیشت کو مثبت کہا لیکن افسوس نواز شریف اور شہباز شریف کو ان کے کاموں کے نتیجے میںجیل بھیجا گیا۔