ریاست مدینہ کے وزیروں کے جھوٹ اور جعل سازی بے نقاب ہورہی ہے، چھ ماہ میں دوسرے وزیر کا استعفیٰ بد ترین ہے، میاں محمد حنیف
پیرس ( نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد حنیف نے کہا ہے کہ حکومتی وزیروں کی جعل سازی اور جھوٹ بے نقاب ہوتے رہیں گے۔ چھ ماہ میں دوسرے وزیر کا استعفیٰ آچکا ہے اگر بے لاگ احتساب کیا جائے تو وزیراعظم کی بہنیں اور زلفی بخاری جیسے دوست بھی نہیں بچیں گے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اورایم کیو ایم مل کر کراچی کے عوام سے اپنی الیکشن میں ہونے والی شکست کا بدلہ شہریوں کو بے گھر اور ان سے روزگار چھین کر لے رہے ہیں۔ سندھ اور پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو گرانے کیلئے بد ترین دھاندلیاں کی گئیں مگر پھر بھی ان شعبدہ بازوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ۔ یہ لوگ اپنی عارضی کامیابی بھی سنبھال نہیں پارہے ۔