counter easy hit

تبدیلی کا راگ الاپنے والے ہر کرتوت کو چھپانے کیلئے گزشتہ حکومتوں کا سہارا لے رہے ہیں ، مطلب صاف ہے یہ لوگ پانچ سال یہی کرتو ت کریں گے اور کہیں گے پچھلے بھی ایسے کرتے تھے، میاں محمد حنیف

تبدیلی کا راگ الاپنے والے ہر کرتوت کو چھپانے کیلئے گزشتہ حکومتوں کا سہارا لے رہے ہیں ، مطلب صاف ہے یہ لوگ پانچ سال یہی کرتو ت کریں گے اور کہیں گے پچھلے بھی ایسے کرتے تھے، میاں محمد حنیف

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد حنیف نے کہا ہے کہ تبدیلی کا راگ الاپنے والے ہر کرتوت کو چھپانے کیلئے گزشتہ حکومتوں کا سہارا لے رہے ہیں ، مطلب صاف ہے یہ لوگ پانچ سال یہی کرتو ت کریں گے اور کہیں گے پچھلے بھی ایسے کرتے تھے۔ عقلمند پاکستانیوں کیلئے اشارہ کافی ہے ۔ حکومت نااہل ہو تو سارا بوجھ عوام پر ڈالا جاتا ہے جیسا کہ ہورہا ہے اور اس کو چھپانے کیلئے مزید جھوٹ پر جھوٹ بولا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی عوام کے ٹیکسوں سے بنائی جارہی ہے اور پھر مزید ٹیکس بجلی کے بلوں میں بھی ڈالے جارہے ہیں یہ تو وہی بات ہوئی کہ آپ کے جوتے آپ کا سر۔ عوام ہوش میں آچکے ہیں اور وہ نام نہاد تبدیلی کو اب زیادہ دیر برداشت نہیں کریں گے۔

mian,muhammad,hanif,chief,executive,pmln,france,on,high,prices,of,petrol,electricity,and,others