پاکستان میں فاشزم کی بد ترین مثالیں قائم کی جارہی ہیں عمران فاشسٹ طریقہ کار سے اپنے لئے نفرت کے ایسے بیج بورہے ہیں جو انہیں بھی تاریخ کے کوڑے دان تک لے جائیں گے۔ میاں محمد حنیف
پیرس( نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد حنیف نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام کی انتہا ہوگئی ہے۔ پاکستان فاشزم کی بد ترین مثال بن چکا ہے۔ فاشسٹ عمران اپنے لئے نفرت کے ایسے بیج بو رہے ہیں جو ان کو تاریخ کے کوڑے دان تک لے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تیس سال سے شب و روز خدمت کے چراغ جلانے والا آج غدار کیسے ہوگیا۔ میاں شہباز شریف کی دیانت داری اور محنت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ ان کا نام نیکی کے ساتھ زندہ رہیگا۔ مگر خدمت کے نام پر بیوی کے سابقہ شوہر اور اولاد کی خاطر ملک کے اہم آفیسرز کو دھول چٹانے والے تاریخ میں بد ترین کردار بن جائیں گے۔