پاکستان کی معیشت شدید بحران کا شکار کرنیوالی حکومت کے 100 دن پلان کی طرح تمام اصلاحاتی ڈھونگ بھی بے نقاب ہوگیا، میاں محمد حنیف
پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں محمد حنیف نے پاکستان کے دورے سے واپسی پر یس اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالات بد سے بد ترین ہوتے جارہے ہیں۔ عوام پاکستان کی بے بسی کا یہ عالم ہے کہ کئی گنا مہنگائی کے بعد بھی اچھی خبر کو ترس چکے ہیں ۔تبدیلی کے دعوئوں کی کلی بہت تیزی سے کھل چکی ہے۔ 100دن میں جنوبی پنجاب صوبہ اور کروڑوں نوکریوں اور گھر دینے کے وعدے اتنے ماہ بعد بھی اعلانات سے زیادہ کچھ نہیں ۔
حکومت عوام کے جذبات کے ساتھ ساتھ ملک کی ساکھ کے ساتھ بھی کھلواڑ کررہی ہے جس کے بہت بیہانک نتائج آچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان بہت جلد اس کٹھ پتلی حکومت کو اٹھا کر باہر پھینک دیں گے۔ جس انقلاب کی بات یہ لوگ کرتے رہے اب وہ ان ہی کے خلاف آنے جارہا ہے۔ عوام پاکستان کا بہت ہمت و حوصلہ اور صبر ہے کہ وہ اس قدر مہنگائی اور بیروزگاری کے باوجود بھی پرامن ہیں