محترم شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے، نااہل ٹولے کی ڈھیل کا وقت ختم ہوچکا ہے، اپنے اخراجات کے لیے عوام کا خون نچوڑ رنے والوں کا یوم حساب قریب ہے، میاں محمد حنیف
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزرمیاں محمد حنیف نے پرزوراپوزیشن تحریک کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ محترم شہباز شریف کے وطن واپس آتے ہی نااہل ٹولے کی ڈھیل کا وقت ختم ہوچکا ہے۔ ملک کے بدترین اقتصادی بحران میں افواج پاکستان کا مالی ایثار قابل قدر ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اپنے اخراجات پورا کرنے کے لیے عوام کا خون نچوڑ رہی ہے، ملک کے بدترین اقتصادی بحران میں افواج پاکستان کا مالی ایثار قابل قدر ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سازشوں اور بھارتی ریشہ دوانیوں کا شکار ہے، مضبوط دفاع اور یکسو قوم ہی دشمن کی جارحیت کا سد باب ہے۔
انہوں نے کہا کہ محترم شہباز شریف نے واپس آنا ہی تھا حکومت نے بلاوجہ اس پر پراپیگنڈا کیا کیونکہ حکومت جانتی ہے کہ اب عوام میں شہباز شریف زیادہ مقبول ہیں اور ان کے دورہ حکومت کو یاد کیا جارہا ہے،حکومت کی نا تجربہ کاری کی قیمت عوام ادا کر رہے ہیں قائد حزب اختلاف کے وطن آنے کے خوف سے عمران خان پہاڑوں میں چھپ گئے ہیں اور ان کے ترجمانوں کو سانپ سونگھ گیاہے وزیراعظم عمران خان خلق خدا کے صبر سے ڈریں کیونکہ اب ان کا بھاگنے اور چھپنے کا وقت ہے