counter easy hit

یہودی اورانڈین لابی کی خوشنودی کیلئے حافظ سعید کی گرفتاری بدترین ہے، میاں محمد حنیف

یہودی اورانڈین لابی کی خوشنودی کیلئے حافظ سعید کی گرفتاری بدترین ہے، میاں محمد حنیف

پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں محمد حنیف نے کہا ہے کہ  ایک نالائق شخص کوکھیل کے میدان سے اٹھا کر 22کروڑ عوام کی حکمرانی سونپ دی گئی ہے ،جس کے نتائج آج پوری قوم بھگت رہی ہے ۔ انڈین اور یہودی لابی کی خوشنودی کیلئے حافظ سعید کی گرفتاری اور پاکستانی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے اپوزیشن راہنمائوں کی گرفتاریاں بد ترین اقدامات ہیں جو کہ  سلیکٹڈ وزیراعظم کی بزدلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو جھوٹے اور من گھڑت کیس میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ مگر آمر کی حکومت کی طرح جمہوری آمر کی حکومت کی گرفتاریاں بھی ذلت کے بجائے سعادت بنتی جارہی ہیں اور مسلم لیگ ن اور اپوزیشن راہنمائوں کیلئے غیبی مدد ثابت ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ورکرز پرعزم ہیں ہم نے اس سے پہلے بھی آمروں کا مقابلہ کیا ہے اور اب اس سول مارشل لاء کا بھی مقابلہ کریں گے ۔سلیکٹڈ حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے ۔احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری رہا تو محرم کے بعد پورا ملک جام کردیں گے ۔ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو پرویز الہی، پرویز خٹک، علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کو کب گرفتار کیا جائیگا۔

Mian Muhammad Hanif, chief organizer, pmln, france

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website