پی ٹی آئی کے دھرنے کی طرح حکومت بھی ذلت ورسوائی کا سبب ہی رہی، میاں محمدحنیف
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر میاں محمد حنیف نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ کے دھرنےنے ناکامی اور ذلت ورسوائی کے جوریکارڈ قائم کیے ہیں اسی طرح ان کی حکومت نے بھی ماسوائے ذلت ورسوائی کے کچھ حاصل نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کبھی بھی کوئی قوم اپنے محسنوں کو گالم گلوچ دے کر ترقی کے راستے پرگامزن نہیں ہوئی۔ پاکستان میں جو بھی ترقی ہوئی ہے اس میں جمہوری اداروں اورسیاستدانوں کا ہاتھ ہے اورہمیشہ دور آمریت اورآمریت کی کٹھ پتلیوں نے اس ملک کو نقصان پہنچایا ہے
پاکستان میں پشاور میٹرو سمیت اربوں روپے کے منصوبے بے کار گئے جو حکومت اپنے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکی وہ نئے منصوبے کیالگائے گی۔ نیازی صاحب عظیم لیڈر میاں نواز شریف کے لگائے ہوئے قومی اہمیت کے منصوبوں کے افتتاح سے ہی دل بہلا رہے ہیں۔