پنجاب کے شیر صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنا اللہ کی گرفتاری ثبوت ہے، مسلم لیگ ن کو توڑنے کی سازش منہ کے بل گر پڑی، میاں محمد حنیف
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے چیف آرگنائزر میاں محمد حنیف نے رانا ثناءالله ( صدر پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب) کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناءالله ( صدر پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب) مسلم لیگ ن پنجاب کے شیر ہیں ان کی گرفتاری اس بات کا قطعی ثبوت ہے کہ بالاآخر مسلم لیگ ن توڑنے کی سازش منہ کے بل گر پڑی۔
عمران خان کو لیگی ارکان کو خریدنے میں منہ کی کھانی پڑے گی۔ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری دراصل حکومت عوام دشمن بجٹ سے توجہ ہٹانے کیلئے جھوٹا پروپیگنڈا کررہی ہے۔ رانا ثنا اللہ کے جرات مندانہ بیانات حکومت کو ہضم نہیں ہوئے اسی لئے ان کی گرفتاری کی بھونڈی سازش کی گئی ہے