یوم سیاہ پرپولیس گردی اورکارکنوں کی گرفتاریوں سے سلیکٹڈ اورالیکٹڈ کا فرق مزید واضح ہوگیا، میاں محمد حنیف
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں محمد حنیف نے کہا ہے کہ یوم سیاہ پر پولیس گردی اور کارکنوں کی گرفتاریوں سے سلیکٹڈ اورالیکٹڈ کا فرق مزید واضح ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق دور میں میاں محمد نواز شریف نے پی ٹی آئی کے طوفان بد تمیزی کو نہائت صبر وتحمل سے برداشت کیا اور ان کو دھرنوں ، لاک ڈائون ہر طرح کے احتجاج کی اجازت دی۔ اور آج اپوزیشن کا ایک یوم سیاہ حکومت کو ہضم نہیں ہوا اور تمام تر حربے استعمال کیے گئے جس سے عوام یوم سیاہ میں شرکت نہ کرسکے ۔ مریم نواز بہادر باپ کی بہادر بیٹی ہے جس کے ارادے سلکٹڈ حکومت کے گھنائونے حربے متزلزل نہیں کرسکتے