counter easy hit

 اقتدار میں آ کر تحریک انصاف جوڑ توڑ میں ہی مصروف ہے عوام کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ، عوام کو نیا پاکستان نظر آچکا ہے، میاں محمد حنیف

 اقتدار میں آ کر تحریک انصاف جوڑ توڑ میں ہی مصروف ہے عوام کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ، عوام کو نیا پاکستان نظر آچکا ہے، میاں محمد حنیف

پیرس (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن فرانس کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد حنیف نے کہا ہے کہ  اقتدار میں آ کر تحریک انصاف جوڑ توڑ میں ہی مصروف ہے عوام کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ، عوام کو نیا پاکستان نظر آچکا ہے۔ اور نئے پاکستان میں چھپے مکروع چہرے بھی صاف دکھائی دینے لگے ہیں۔

دوسروں سے منی ٹریل مانگنے والی تحریک انصاف علیمہ خان کی منی ٹریل پیش کرنے کی بجائے دوسروں کی پگڑیاں اچھال رہے ہیں جس کے لئے وزراء کی فوج کو دفاع کے لئے معمور کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یس اردو نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں۔

اقتدار میں آ کر تحریک انصاف جوڑ توڑ میں ہی مصروف ہے عوام کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی حکمرانوں کی ظالمانہ پالیسیوں سے عوام تنگ آ چکے ہیں ، بڑھتی ہوئیمہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھرکردیا ہے ، آئے روز قیمتوں میںاضافے سے غریب عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے عوام کو سنہرے خواب دکھا کر اقتدار میں آنے والی تحریک انصاف مہنگائی کی ’’چیمپئن‘‘ بن چکی ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی کی حکومت گرانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ جوڑ توڑ کی سیاست نے ملک میں ہیجان برپا کیا ہوا ہے ایسے اقدامات کی بالکل اجازت نہیں دی جا سکتی

Mian Muhammad Hanif, CHIEFF EXECUTIVE, PMLN, FRANCE