counter easy hit

عمران خان کی موجودگی میں پاکستانی اورکشمیری عوام کو کوئی معجزہ ہی مشکلات سے نجات دلا سکتا ہے، میاں محمد حنیف

عمران خان کی موجودگی میں پاکستانی اورکشمیری عوام کو کوئی معجزہ ہی مشکلات سے نجات دلا سکتا ہے، میاں محمد حنیف

پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے بانی اور صدر مسلم لیگ ن فرانس میاں محمد حنیف نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی عملی طور پر عالمی دوروں کے بجائے ٹوئٹر پر گولہ باری ستر سال سے روزانہ قربان ہونے والے کشمیریوں کے ساتھ ایک مذاق ہے ان کا کہنا تھا کہ جس طرح عمران خان نیازی نے پاکستانی عوام کیساتھ وعدہ پورے کیے اور کروڑنوکریاں دینے کے بجائے بےروزگاری میں دن بدن اضافہ اور کاروباری سرگرمیوں کے بجائے ملک کو کساد بازاری اور معیشت کی تباہی دی ۔

اس لئے کشمیری عوام بھی پاکستانیوں کی طرح غیبی مدد کی دعا کریں سلیکٹڈ وزیراعظم اہم ترین مسئلے کے دنوں میں ٹوئٹر پر حاضری لگوا رہے ہیں اس کے بعد تو کسی کو ان کی مسئلہ کشمیر پرسنجیدگی کے بارے ممیں شکوک وشبہات نہیں ہونے چاہییں۔ اللہ تعالیٰ کشمیری بھائیوں کی مدد کریں اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کو اپنی سرمایہ کارانہ چالوں میں پھنسانے والے مودی کو اسی کے شکنجے میں تباہ کریں۔ الہی آمین

 

MIAN MUHAMMAD HANIF, FOUNDER, AND, PRESIDENT, PMLN, FRANCE, SAYS, PAKISTANIS, AND, KASHMIRIS, WAIT, FOR, MIRACLE, IN, PRESENCE, OF, IMRAN KHAN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website