یہ بات عالمی سطح پر تسلیم کی جارہی ہے، کہ پاکستان میں الحمد للہ بڑی بڑی تبدیلیاں آرہی ہیں اورمعیشت عروج پر ہے، میاں حنیف
پیرس(ایس ایم حسنین) میاں محمد حنیف ،یچف ایگزیکٹو، مسلم لیگ ن فرانسنے کہا ہے کہ آمریت کے اندھیرے چھٹنے کے بعد پاکستان ہمیشہ کیلئے تنہائی سے نکل چکا ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت اور معاشی ترقی کی رفتار کو تسلیم کیا جا چکا ہے۔الحمد للہ پاکستان کی موجودہ حکومت کسی بھی ملک کے حکمرانوں کے سے زیادہ مستعد اور زیادہ تندہی کیساتھ کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا ملک 2013 سے آج تک خوف و دہشت کے اندھیروں سے روشن پاکستان تک میاں نواز شریف صاحب کی قیادت میں پہنچا ہے اور مخالفین کو بھی یہ بات تسلیم کرنی پڑے گی۔ ان گنت منصوبے میاں محمد نواز شریف صاحب کی مرہون منت ہیں جن میں پاک چائنا اقتصادی راہداری، موٹروے کی توسیع، آپریشن ضرب عضب سر فہرست اور ایسے بیش بہا منصوبے ابھی پائپ لائن میں ہیں
ہمیں اللہ تبارک و تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہمیں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف جیسے لیڈر ملے ہیں جن کا نام ملکی وقار اور ترقی کا ضامن بن چکا ہے۔