counter easy hit

پیرس، ظہورامام حسن مجتبیٰ ؑ کے پرمسرت موقع پر صدر مسلم لیگ ن فرانس میاں محد حںیف کی دلی مبارکباد اوربطورہدیہ پاکستان رمضان کیمپ پیرس کیلئے ایک ہزار کلو چاول کا عطیہ

پیرس، ظہورامام حسن مجتبیٰ ؑ کے پرمسرت موقع پر صدر مسلم لیگ ن فرانس میاں محد حںیف کی دلی مبارکباد اوربطورہدیہ پاکستان رمضان کیمپ پیرس کیلئے ایک ہزار کلو چاول کا عطیہ

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر میاں محمد حنیف نے جشن ظہور پرنورحضرت امام حسن مجتبی ٰ ؑ کے پرمسرت موقع پر تمام خا دمین محمد وآلِ محمد کو دلی مبارکباد کا پیغام۔ ان کا کہنا تھا کہ شہزادہ حسن وجمال امام حسن مجتبیٰؑ کو بی بی فاطمہ ؑ کی گود میں دیکھ کر رحمت دوجہاں حضرت محمد ﷺ نے تبسم فرمایا اور خوشی سے سرشاری کا اظہار کرتے ہوئے شہزادہ امن امام حسن ؑ کو لعاب دہن عطا کیا اورسینے سے لگالیا۔ اللہ کریم نبی کریم ﷺ کے چہرہ انور کی مسرت کے صدقے تمام اہل ایمان کے دکھ درد دور فرمائیں اورہم سب کو کرونا وبا کی ہولناکیوں اورتباہ کاریوں سے اپنے حفظ وامان میں رکھیں۔ الہی آمین

اس موقع پر انھوں نے پاکستان رمضان کیمپ کیلئے ایک ہزارکلو چاول عطیہ کیے تاکہ پیرس میں مقیم مزدور اوورسیز پاکستانی امام حسن ؑ کے پاک ظہور کے صدقے سیراب ہوں ۔ انھوں نے دعا کی کہ اللہ کریم اس رمضان المبارک کی مقدس ساعتوں کو ارض پاکستان اور تمام اہل ایمان کو پناہ عطا کرنے کا سبب بنائیں۔ الہی آمین

 

MIAN MUHAMMAD HANIF PRESEIDNET PMLN FRANCE DONATED 1000 KG RICE FOR PAKISTAN RAMZAN CAMP FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website